18 اپریل 2015 - 17:15
عزت الدوری کی لاش عوامی رضاکار فورس کے حوالے

عراق کی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ صدام کے نائب عزت الدوری کی لاش، بغداد میں عوامی رضاکار فورس کے حوالے کردی گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ صدام کے نائب عزت الدوری کی لاش، بغداد میں عوامی رضاکار فورس کے حوالے کردی گئی ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کےمطابق نعیم العبودی نے "المعلومہ" نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق نے صدام کے نائب اور عراقی فوج کے ایک سفاک اور سنگدل جنرل" عزت الدوری" کی لاش کو بغداد میں عوامی رضا کار فورس کے حوالے کردیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نعیم العبودی نے اس سے قبل اسی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ الدوری کی لاش کو مکمل شناخت کی غرض سے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بغداد منتقل کردیا گیا ہے- عزت الدوری صدام کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے اردن میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲